Book - حدیث 5129

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي الدَّالِّ عَلَى الْخَيْرِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي أُبْدِعَ بِي، فَاحْمِلْنِي! قَالَ: >لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكَ عَلَيْهِ، وَلَكِنِ ائْتِ فُلَانًا, فَلَعَلَّهُ أَنْ يَحْمِلَكَ<، فَأَتَاهُ، فَحَمَلَهُ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ, فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 5129

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: نیکی اور بھلائی کی بات بتانے والے کی فضیلت سیدنا ابومسعود انصاری ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا : اے اﷲ کے رسول ! میری سواری نہیں رہی ‘ مجھے سواری عنایت فرمائیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” میرے پاس تو کوئی ایسی سواری نہیں جو میں تمہیں دے سکوں ۔ لیکن فلاں شخص کے پاس چلے جاؤ ، شاید وہ تمہیں کوئی سواری دیدے ۔ “ چنانچہ وہ اس کے پاس چلا گیا اور اس نے اسے سواری دے دی ۔ پھر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آ کر آپ ﷺ کو بتایا ( کہ اس نے سواری دے دی ہے ) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص کسی خیر کی رہنمائی کرے ، اسے بھی بھلائی کرنے والے کی مانند ثواب ملتا ہے ۔ “
تشریح : اپنے مسلمان بھائی کو عمدہ مشورہ دینے اور خیر کی رہنمائی کرنے میں انسان کو کسی طرح بخیل نہیں ہونا چاہیے۔ اپنے مسلمان بھائی کو عمدہ مشورہ دینے اور خیر کی رہنمائی کرنے میں انسان کو کسی طرح بخیل نہیں ہونا چاہیے۔