كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي الْمَشُورَةِ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ<.
كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل
باب: مشورے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مشورہ دینے والا امین ہوتا ہے ۔ “
تشریح :
جیسے امانت میں خیانت کرنا حرام ہے ایسے ہی مسلمان بھائی اگر مشورہ طلب کرے تو واجب ہے۔کہ انسان اپنی دانست کے مطابق مکمل طور سے خیر اور بھلائی کامشورہ دے ممکنہ خظرے سے آگاہ کرنے میں بخیل نہ بنے نیز اس کے معاملے کو غیر ضروری طور پر آگے بھی نہ پھیلائے۔