كِتَابُ النَّومِ بَابُ إِخْبَارِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ بِمَحَبَّتِهِ إِيَّاهُ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ, أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ كَعَمَلِهِمْ؟! قَالَ: >أَنْتَ- يَا أَبَا ذَرٍّ- مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ<، قَالَ: فَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ! قَالَ: >فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ<، قَالَ: فَأَعَادَهَا أَبُو ذَرٍّ, فَأَعَادَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ<.
كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: کسی شخص کی نیکی اور بھلائی دیکھ کر اس سے محبت کرنا سیدنا ابوذر ؓ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا : اے اﷲ کے رسول ! انسان کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے مگر ان جیسے عمل نہیں کر پاتا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ابوذر ! تم ان لوگوں کے ساتھ ہو گے جن سے تم محبت کرتے ہو گے ۔ “ سیدنا ابوذر ؓ نے کہا : بلاشبہ میں اﷲ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ تم ان کے ساتھ ہو گے جن سے تم محبت کرتے ہو ۔ “ سیدنا ابوذر ؓ نے اپنی یہ بات پھر دہرائی تو رسول اللہ ﷺ نے بھی اسی طرح اپنا جواب دہرایا ۔