Book - حدیث 5125

كِتَابُ النَّومِ بَابُ إِخْبَارِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ بِمَحَبَّتِهِ إِيَّاهُ حسن حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّ رَجُلًا كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي لَأُحِبُّ هَذَا! فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَعْلَمْتَهُ؟<، قَالَ: لَا، قَالَ: >أَعْلِمْهُ<، قَالَ: فَلَحِقَهُ، فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللَّهِ، فَقَالَ: أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 5125

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: کسی شخص کی نیکی اور بھلائی دیکھ کر اس سے محبت کرنا سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص اس کے پاس سے گزرا ۔ تو اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! بیشک مجھے اس سے محبت ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے اس سے فرمایا ” کیا تو نے اس کو بتایا ہے ؟ “ اس نے کہا : نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” اس کو بتا دے ۔ “ چنانچہ وہ اس سے جا کر ملا اور اس سے بولا : مجھے تم سے اللہ کے لیے محبت ہے ۔ تو اس نے جواب دیا : اللہ بھی تم سے محبت کرے جس کی خاطر تم مجھ سے محبت کرتے ہو ۔
تشریح : للہ فی اللہ محبت کرنے کی بے انتہا فضیلت ہے۔مثلاً ایسے لوگوں کو محشر میں اللہ عزوجل کاسایہ نصیب ہوگا۔(صحیح البخاری الاذان۔حدیث 660۔وصحیح مسلم الزکواۃ حدیث 1031)اور اس خبر دینے کا فائدہ یہ ہے کہ دوسری طرف سے بھی محبت مذید کا جواب ملے گا۔ اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کی خیر خواہی ہوگی اور وہ کار خیر میں ایک دوسرے کے معاون بنیں گے۔اورغلطی وتقصیر پر متنبہ کرنے میں کوئی رنجش نہیں آئے گی۔ للہ فی اللہ محبت کرنے کی بے انتہا فضیلت ہے۔مثلاً ایسے لوگوں کو محشر میں اللہ عزوجل کاسایہ نصیب ہوگا۔(صحیح البخاری الاذان۔حدیث 660۔وصحیح مسلم الزکواۃ حدیث 1031)اور اس خبر دینے کا فائدہ یہ ہے کہ دوسری طرف سے بھی محبت مذید کا جواب ملے گا۔ اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کی خیر خواہی ہوگی اور وہ کار خیر میں ایک دوسرے کے معاون بنیں گے۔اورغلطی وتقصیر پر متنبہ کرنے میں کوئی رنجش نہیں آئے گی۔