Book - حدیث 5122

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي الْعَصَبِيَّةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ، عَنْ أَبِي كِنَانَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ<.

ترجمہ Book - حدیث 5122

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: تعصب اور عصبیت کا بیان سیدنا ابوموسیٰ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” قوم کی بہن کا بیٹا ( بھانجا ) قوم کا فرد ہوتا ہے ۔“
تشریح : بہن یا بیٹی اگر کسی دوسری دور کی قوم میں بیاہی جائے تو ا س سے یہ نہ سمجھاجائے کہ اب ان سے کوئی رشتہ ناطہ نہیں رہا۔ بلکہ رشتے اور برادری کاحلقہ اور مزید وسیع ہوا۔اوران کے ساتھ صلہ رحمی کے حقوق وروابط بالکل اسی طرح ہونے چاہیں جیسے اپنی قوم وبرادری میں ہوتےہیں۔حق اور خیر میں ان سے تعاون کرنا ضروری ہے۔ بہن یا بیٹی اگر کسی دوسری دور کی قوم میں بیاہی جائے تو ا س سے یہ نہ سمجھاجائے کہ اب ان سے کوئی رشتہ ناطہ نہیں رہا۔ بلکہ رشتے اور برادری کاحلقہ اور مزید وسیع ہوا۔اوران کے ساتھ صلہ رحمی کے حقوق وروابط بالکل اسی طرح ہونے چاہیں جیسے اپنی قوم وبرادری میں ہوتےہیں۔حق اور خیر میں ان سے تعاون کرنا ضروری ہے۔