Book - حدیث 5121

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي الْعَصَبِيَّةِ ضعیف حَدثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَكِّيِّ يَعْنِي ابْنَ أَبِي لَبِيبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَيْسَ مِنَّا مَنْ دَعَا إِلَى عَصَبِيَّةٍ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ قَاتَلَ عَلَى عَصَبِيَّةٍ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ مَاتَ عَلَى عَصَبِيَّةٍ<.

ترجمہ Book - حدیث 5121

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: تعصب اور عصبیت کا بیان سیدنا جبیر بن مطعم ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے عصبیت کی دعوت دی ، وہ ہم میں سے نہیں ۔ جس نے عصبیت پر لڑائی کی ، وہ ہم میں سے نہیں اور جو عصبیت پر مرا ، وہ ہم میں سے نہیں ۔ “
تشریح : یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم صحیح مسلم کی حدیث 1848)اس سے کفایت کرتی ہے۔جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے تحقیق وتخریج میں اس کی بابت وضاحت کی ہے۔2۔محض قومی عصبیت اور باطل کی حمایت اوردفاع ناجائز اورحرام ہے۔ لیکن اللہ اس کےرسول ﷺ اور دین دایمان کےلئے عصبیت ۔۔۔ایک مطلوب عمل ہے۔جس دل میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت کے ساتھ ساتھ ان کی مخالفت کرنے والے کے خلاف غصہ اورناراضی نہیں اسے اپنے ایمان کی اصلاح کرنی چاہیے۔حدیث(الحب في الله والبغض في الله من الايمان)(صحيح البخاری۔الایمان باب قول النبی ﷺ بنی الاسلام علی خمس قبل حدیث 8) اللہ کے لیے محبت اوراللہ کے لئے بغض اور ناراضی عین ایمان اور اس کا لازمی تقاضا ہے۔ جو لوگ اپنے آپ کو دینی معاملات میں بہت زیادہ غیر متعصب باور کراتے ہیں۔حتیٰ کہ دین وایمان کی دھجیاں بکھیرنے پر بھی ان کے خون میں کوئی حدت پیدا نہیں ہوتی انہیں اپنے ایمان کا جائز ہ لینا چاہیے۔ یہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم صحیح مسلم کی حدیث 1848)اس سے کفایت کرتی ہے۔جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے تحقیق وتخریج میں اس کی بابت وضاحت کی ہے۔2۔محض قومی عصبیت اور باطل کی حمایت اوردفاع ناجائز اورحرام ہے۔ لیکن اللہ اس کےرسول ﷺ اور دین دایمان کےلئے عصبیت ۔۔۔ایک مطلوب عمل ہے۔جس دل میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت کے ساتھ ساتھ ان کی مخالفت کرنے والے کے خلاف غصہ اورناراضی نہیں اسے اپنے ایمان کی اصلاح کرنی چاہیے۔حدیث(الحب في الله والبغض في الله من الايمان)(صحيح البخاری۔الایمان باب قول النبی ﷺ بنی الاسلام علی خمس قبل حدیث 8) اللہ کے لیے محبت اوراللہ کے لئے بغض اور ناراضی عین ایمان اور اس کا لازمی تقاضا ہے۔ جو لوگ اپنے آپ کو دینی معاملات میں بہت زیادہ غیر متعصب باور کراتے ہیں۔حتیٰ کہ دین وایمان کی دھجیاں بکھیرنے پر بھی ان کے خون میں کوئی حدت پیدا نہیں ہوتی انہیں اپنے ایمان کا جائز ہ لینا چاہیے۔