Book - حدیث 5120

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي الْعَصَبِيَّةِ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يُحَدِّثُ، عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ الْمُدْلِجِيِّ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >خَيْرُكُمُ الْمُدَافِعُ عَنْ عَشِيرَتِهِ, مَا لَمْ يَأْثَمْ<.قَالَ أَبُو دَاوُد: أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ ضَعِيفٌ.

ترجمہ Book - حدیث 5120

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: تعصب اور عصبیت کا بیان سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم مدلجی ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا ” تم میں بہتر وہ شخص ہے جو اپنے قبیلے کا دفاع کرے بشرطیکہ گناہ کی بات نہ ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کی ایوب بن سوید ضعیف ہے ۔
تشریح : یہ ر وایت سنداضعیف ہے۔تاہم گناہ اور ظلم کے کام میں اپنی قوم کا معاون بننا حرام ہے۔ اور یہی وہ تعصب ہے جس کی ممانعت آئی ہے۔بلکہ صریح حکم ہے کہ (ۘ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ)(المائدۃ ۔2) نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اورزیادتی کے کاموں میں باہم تعاون مت کرو یہ ر وایت سنداضعیف ہے۔تاہم گناہ اور ظلم کے کام میں اپنی قوم کا معاون بننا حرام ہے۔ اور یہی وہ تعصب ہے جس کی ممانعت آئی ہے۔بلکہ صریح حکم ہے کہ (ۘ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ)(المائدۃ ۔2) نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اورزیادتی کے کاموں میں باہم تعاون مت کرو