Book - حدیث 5117

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي الْعَصَبِيَّةِ صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَنْ نَصَرَ قَوْمَهُ عَلَى غَيْرِ الْحَقِّ, فَهُوَ كَالْبَعِيرِ الَّذِي رُدِّيَ, فَهُوَ يُنْزَعُ بِذَنَبِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 5117

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: تعصب اور عصبیت کا بیان جناب عبدالرحمٰن اپنے والد سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ جس نے حق کے بغیر اپنی قوم کی مدد کی تو وہ ایسے اونٹ کی مانند ہے جو کنویں میں گر گیا ہو اور پھر اسے دم سے پکڑ کر باہر نکالا جاتا ہے ۔
تشریح : ناحق طور پر اپنی قوم کی مدد کرنے والا اپنے آپ کو ہلاکت سے نہیں بچاسکتا ۔لہذا صاحب ایمان کو ایسے غلط عمل سے باز رہنا چاہیے۔بلکہ انہیں حق کی تلقین کرنی چاہیے۔یہ روایت اگرچہ موقوف ہے۔مگر اگلی سند سے جو مرفوع ہے اس کی تایئد ہوتی ہے۔ ناحق طور پر اپنی قوم کی مدد کرنے والا اپنے آپ کو ہلاکت سے نہیں بچاسکتا ۔لہذا صاحب ایمان کو ایسے غلط عمل سے باز رہنا چاہیے۔بلکہ انہیں حق کی تلقین کرنی چاہیے۔یہ روایت اگرچہ موقوف ہے۔مگر اگلی سند سے جو مرفوع ہے اس کی تایئد ہوتی ہے۔