Book - حدیث 5115

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَنْتَمِي إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ وَنَحْنُ بِبَيْرُوتَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:>مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، أَوِ انْتَمَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ, فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ الْمُتَتَابِعَةُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ<.

ترجمہ Book - حدیث 5115

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: غلام کسی اور کو اپنا مالک بتائے یا بیٹا کسی اور کو اپنا باپ بتائے سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ” جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ اپنا نسب جوڑا یا جس غلام نے اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کی طرف اپنی نسبت جوڑی ، تو اس پر قیامت تک کے لیے مسلسل اللہ کی لعنت ہے ۔ “
تشریح : اپنا نسب بدلنا بہت بڑا کبیرہ گناہ ہے۔ایسے لوگوں کوغور کرنا چاہیے جودھوکا دینے کےلئے اپنے باپ بدل لیتے ہیں۔یا عورتیں کسی کو اپنا شوہر باور کراتی ہیں۔اورکچھ لوگ اپنی قومیت بدل لیتے ہیں۔ اپنا نسب بدلنا بہت بڑا کبیرہ گناہ ہے۔ایسے لوگوں کوغور کرنا چاہیے جودھوکا دینے کےلئے اپنے باپ بدل لیتے ہیں۔یا عورتیں کسی کو اپنا شوہر باور کراتی ہیں۔اورکچھ لوگ اپنی قومیت بدل لیتے ہیں۔