Book - حدیث 5109

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَسْتَعِيذُ مِنْ الرَّجُلِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ح، وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ الْمَعْنَى عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنِ اسْتَعَاذَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ، وَمَنْ سَأَلَكُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ<. وَقَالَ سَهْلٌ وَعُثْمَانُ: >وَمَنْ دَعَاكُمْ فَأَجِيبُوهُ<، ثُمَّ اتَّفَقُوا >وَمَنْ آتَى إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَكَافِئُوهُ<. قَالَ مُسَدَّدٌ وَعُثْمَانُ: >فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا, فَادْعُوا اللَّهَ لَهُ حَتَّى تَعْلَمُوا أَنْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 5109

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: اگر کوئی کسی آدمی سے امان اور پناہ طلب کرے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو تم سے اللہ کے واسطے سے امان مانگے ، اسے امان دو ۔ اور جو تم سے اللہ کے واسطے سے سوال کرے ، اس کو دو ۔ “ سہل اور عثمان نے کہا : ” اور جو تمہاری دعوت کرے ، اسے قبول کرو ۔ “ اور پھر یہ سب راوی متفق ہیں : ” اور جو تمہارے ساتھ نیکی کرے ، اس کو اس کا بدلہ دو ۔ “ مسدد اور عثمان نے کہا : ” اگر بدلہ نہ پاؤ تو اس کے لیے اللہ سے دعا کرو حتیٰ کہ تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کا بدلہ دے دیا ہے ۔ “
تشریح : کسی کی نیکی اور احسان کا بدلہ دینا بہت ضروری ہے اگر مادی طور پر ممکن نہ ہو تو معنوی اعتبار سے بہت زیادہ دعا دینی چاہیے۔ کسی کی نیکی اور احسان کا بدلہ دینا بہت ضروری ہے اگر مادی طور پر ممکن نہ ہو تو معنوی اعتبار سے بہت زیادہ دعا دینی چاہیے۔