Book - حدیث 5101

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الدِّيكِ وَالْبَهَائِمِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بنِْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا تَسُبُّوا الدِّيكَ, فَإِنَّهُ يُوقِظُ لِلصَّلَاةِ<.

ترجمہ Book - حدیث 5101

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: مرغ اور دیگر جانوروں کا بیان سیدنا زید بن خالد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مرغ کو گالی مت دیا کرو ، اس لیے کہ یہ نماز کے لیے جگاتا ہے ۔ “
تشریح : مرغ کو یہ کرامت اور عزت نماز کےلئے جگانے کے باعث ملی ہے۔تو مساجد کے موذن امام اور علمائے دین کی عزت وتکریم اور زیادہ ہونی چاہیے۔۔۔مگر ساتھ ہی ان حضرات پر بالاولیٰ واجب ہے کہ داعیان خیر اور وارث نبی ہونے کے ناتے اس شرف کی بہت زیادہ حفاظت کریں اور خلاف شرع امور سے اپنے آپ کو از حد بچایئں۔وباللہ التوفیق۔ مرغ کو یہ کرامت اور عزت نماز کےلئے جگانے کے باعث ملی ہے۔تو مساجد کے موذن امام اور علمائے دین کی عزت وتکریم اور زیادہ ہونی چاہیے۔۔۔مگر ساتھ ہی ان حضرات پر بالاولیٰ واجب ہے کہ داعیان خیر اور وارث نبی ہونے کے ناتے اس شرف کی بہت زیادہ حفاظت کریں اور خلاف شرع امور سے اپنے آپ کو از حد بچایئں۔وباللہ التوفیق۔