Book - حدیث 5097

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا هَاجَتْ الرِّيحُ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ وَسَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ شَبِيبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >الرِّيحُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ< قَالَ سَلَمَةُ: >...فَرَوْحُ اللَّهِ تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ، وَتَأْتِي بِالْعَذَابِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا, فَلَا تَسُبُّوهَا وَسَلُوا اللَّهَ خَيْرَهَا، وَاسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا<.

ترجمہ Book - حدیث 5097

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: تیز ہوا چلے تو کون سی دعا پڑھے ؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے ” ہوا اﷲ کی رحمت میں سے ہے ۔ “ سلمہ ( سلمہ بن شبیب ) نے کہا : ” اﷲ کی یہ روح کبھی رحمت لاتی ہے اور کبھی عذاب بھی لے آتی ہے ۔ جب تم اسے دیکھو تو اسے برا مت کہو ۔ بلکہ اﷲ سے اس کی خیر کا سوال کرو اور اس کے شر سے اﷲ کی پناہ مانگو ۔ “
تشریح : صحیح مسلم میں اس دُعا کے الفاظ یوں ہیں۔ (اللهم اني اسالك خيرها وخير ما فيها وخير ما ارسلت به واعوذبك من شرها وشر ما فيها وشر ما ارسلت به(صحیح مسلم الصلاۃ حدیث 899) صحیح مسلم میں اس دُعا کے الفاظ یوں ہیں۔ (اللهم اني اسالك خيرها وخير ما فيها وخير ما ارسلت به واعوذبك من شرها وشر ما فيها وشر ما ارسلت به(صحیح مسلم الصلاۃ حدیث 899)