Book - حدیث 5096

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ ضعیف حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْفٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ ابْنُ عَوْفٍ وَرَأَيْتُ فِي أَصْلِ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنِي ضَمْضَمٌ، عَنْ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا وَلَجَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ, فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلَجِ، وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللَّهِ خَرَجْنَا، وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا، ثُمَّ لِيُسَلِّمْ عَلَى أَهْلِهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 5096

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: گھر میں داخل ہو تو کیا پڑھے؟ سیدنا ابو مالک اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہونے لگے تو چاہیئے کہ یہ دعا پڑھے : «اللهم إني أسألك خير المولج وخير المخرج بسم الله ولجنا وبسم الله خرجنا وعلى الله ربنا توكلنا» ” اے اﷲ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ( ہمارا ) آنا خیر کا ہو اور نکلنا ( بھی ) خیر کا ہو ۔ اﷲ کے نام سے ہم داخل ہوئے اور اﷲ ہی کے نام سے باہر نکلے اور اپنے رب اﷲ پر ہم نے توکل کیا ۔ “ پھر اپنے گھر والوں کو سلام کہے ۔ “