Book - حدیث 5094

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: مَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْتِي قَطُّ إِلَّا رَفَعَ طَرْفَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَقَالَ: >اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ، أَوْ أُضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ، أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ<.

ترجمہ Book - حدیث 5094

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: گھر سے نکلنے کی دعا ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بھی میرے گھر سے نکلتے تو اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھاتے اور یہ دعا پڑھتے : « اللهم إني أعوذ بك أن أضل أو أضل أو أزل أو أزل أو أظلم أو أظلم أو أجهل أو يجهل على» ” اے اﷲ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ، اس بات سے کہ میں گمراہ ہو جاؤں یا گمراہ کر دیا جاؤں ، یا پھسل جاؤں یا پھسلا دیا جاؤں ، یا ظلم کروں یا کوئی مجھ پر ظلم کرے ، یا کوئی جہالت کا کام کروں یا کوئی مجھ سے جہالت کا برتاؤ کرے ۔ “
تشریح : 1۔اس روایت کی سند میں اختلاف ہے۔اس کی وجہ سے بعض کے نذدیک ضعیف بعض کے نزدیک صحیح اور بعض کے نزدیک حسن ہے۔واللہ اعلم۔2۔یہ ایک انتہائی عظیم جامع دعا ہے۔اور یقینا اللہ عزوجل کے خاص فضل کے بغیر انسان کے لئے ناممکن ہے۔ کہ وہ ظاہری اور باطنی خیرات حاصل کرسکے۔یا دوسروں سے بھلائی پائے یا ان کے شر سے محفوظ رہ سکے۔ 1۔اس روایت کی سند میں اختلاف ہے۔اس کی وجہ سے بعض کے نذدیک ضعیف بعض کے نزدیک صحیح اور بعض کے نزدیک حسن ہے۔واللہ اعلم۔2۔یہ ایک انتہائی عظیم جامع دعا ہے۔اور یقینا اللہ عزوجل کے خاص فضل کے بغیر انسان کے لئے ناممکن ہے۔ کہ وہ ظاہری اور باطنی خیرات حاصل کرسکے۔یا دوسروں سے بھلائی پائے یا ان کے شر سے محفوظ رہ سکے۔