كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ، فَأَسْحَرَ، يَقُولُ: >سَمِعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللَّهِ وَنِعْمَتِهِ، وَحُسْنِ بَلَائِهِ عَلَيْنَا، اللَّهُمَّ صَاحِبْنَا فَأَفْضِلْ عَلَيْنَا عَائِذًا بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ<.
كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح کے وقت کی دعائیں سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر میں ہوتے اور سحر ہوتی تو فرمایا کرتے «سمع سامع بحمد الله ونعمته وحسن بلائه علينا اللهم صاحبنا فأفضل علينا عائذا بالله من النار» ” سنتا ہے سننے والا ‘ حمد ہے اللہ کی اور کیا خوب نعمتیں اور احسان ہیں اس کے ہم پر ۔ اے اﷲ ! ہمارا ساتھی بن اور ہم پر اپنا فضل فر ۔ اس حال میں کہ ہم جہنم کی آگ سے اﷲ کی پناہ چاہتے ہیں ۔ “