Book - حدیث 5080

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ ضعیف حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ وَمُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ قَالُوا، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَسَّانَ الْكِنَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ مُسْلِمٍ التَّمِيمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, قَالَ... نَحْوَهُ، إِلَى قَوْلِهِ: >جِوَارٌ مِنْهَا، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِمَا: >قَبْلَ أَنْ يُكَلِّمَ أَحَدًا<. قَالَ عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ فِيهِ إِنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ وَقَالَ عَلِيٌّ وَابْنُ الْمُصَفَّى بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ، فَلَمَّا بَلَغْنَا الْمُغَارَ اسْتَحْثَثْتُ فَرَسِي، فَسَبَقْتُ أَصْحَابِي، وَتَلَقَّانِي الْحَيُّ بِالرَّنِينِ، فَقُلْتُ لَهُمْ: قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ, تُحْرَزُوا، فَقَالُوهَا, فَلَامَنِي أَصْحَابِي، وَقَالُوا: حَرَمْتَنَا الْغَنِيمَةَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرُوهُ بِالَّذِي صَنَعْتُ، فَدَعَانِي، فَحَسَّنَ لِي مَا صَنَعْتُ، وَقَالَ: >أَمَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ كَتَبَ لَكَ مِنْ كُلِّ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ كَذَا وَكَذَا<. قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَأَنَا نَسِيتُ الثَّوَابَ. ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَمَا إِنِّي سَأَكْتُبُ لَكَ بِالْوَصَاةِ بَعْدِي<، قَالَ: فَفَعَلَ، وَخَتَمَ عَلَيْهِ، فَدَفَعَهُ إِلَيَّ، وَقَالَ لِي... ثُمَّ ذَكَرَ مَعْنَاهُمْ. و قَالَ ابْنُ الْمُصَفَّى، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَارِثَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ.

ترجمہ Book - حدیث 5080

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح کے وقت کی دعائیں عبدالرحمٰن بن حسان کنانی نے روایت کیا کہ مجھے مسلم بن حارث بن مسلم تمیمی نے اپنے والد سے روایت کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، اور مذکورہ بالا حدیث کی مانند بیان کیا ۔ اور «جوار منها» تک روایت کی ۔ مگر اس میں ہے کہ یہ کلمہ «اللهم أجرني من النار» ( سلام کے بعد ) کسی سے بات کرنے سے پہلے کہے ۔ “ علی بن سہل نے کہا کہ مسلم بن حارث کے والد نے اپنے بیٹے کو یہ حدیث بیان کہ ‘ جبکہ علی بن سہل اور محمد بن مصفی نے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک مہم میں روانہ کیا ۔ جب ہم لڑائی کے مقام پر پہنچ گئے تو میں نے اپنے گھوڑے کو تیز دوڑایا اور اپنے ساتھیوں سے آگے نکل گیا تو مجھے دشمن قبیلے کی آوازیں سنائی دیں ۔ میں نے ان سے کہا : «لا إله إلا الله» کہہ لو بچ جاؤ گے ۔ چنانچہ ان لوگوں نے یہ کلمہ کہہ دیا ۔ تو میرے ساتھیوں نے مجھے ملامت کی اور کہنے لگے کہ تم نے ہمیں غنیمت سے محروم کر دیا ۔ پھر جب ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچے اور ساتھیوں نے وہ ( واقعہ ) بیان کیا کہ جو کچھ میں نے کیا تھا ۔ تو آپ ﷺ نے مجھے بلوایا اور میرے عمل کی تحسین فرمائی اور فرمایا ” اﷲ نے تیرے لیے ان میں سے ہر ہر بندے کی وجہ سے اتنا اتنا ثواب لکھا ہے ۔ “ عبدالرحمٰن ( عبدالرحمٰن بن حسان ) نے کہا کہ مجھے اس ثواب کی تفصیل بھول گئی ہے ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” آگاہ رہو ! بیشک میں اپنے بعد تمہارے لیے وصیت لکھ دیتا ہوں ۔ “ چنانچہ آپ ﷺ نے ایسے ہی کیا اور اس تحریر میں مہر لگا کر میرے حوالے کر دی اور مجھ سے فرمایا ۔ پھر مذکورہ بالا روایت کے ہم معنی ذکر کیا ۔ ابن مصفٰی نے کہا : میں نے حارث بن مسلم بن حارث تمیمی سے سنا ‘ وہ اپنے والد سے حدیث بیان کرتے تھے ۔