Book - حدیث 5078

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ ضعیف حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ مُسْلِمٍ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ، أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ، أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ، وَرَسُولُكَ, إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا أَصَابَ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ مِنْ ذَنْبٍ، وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي غُفِرَ لَهُ مَا أَصَابَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ<.

ترجمہ Book - حدیث 5078

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح کے وقت کی دعائیں سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص صبح کے وقت یہ کہہ لے «اللهم إني أصبحت أشهدك وأشهد حملة عرشك وملائكتك وجميع خلقك أنك أنت الله لا إله إلا أنت وحدك لا شريك لك وأن محمدا عبدك ورسولك» ” اے اﷲ ! میں نے صبح کی ‘ تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرے حاملین عرش ‘ دوسرے فرشتوں اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ بیشک تو ہی اﷲ ہے ‘ تیرے ایک اکیلے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ‘ تیرا کوئی ساجھی نہیں اور بیشک محمد ﷺ تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ۔ “ تو وہ اس دن میں جو گناہ بھی کرے گا ‘ اﷲ اسے معاف کر دے گا ۔ اور اگر شام کو یہ کہہ لے تو اس رات میں جو گناہ اس سے ہوں ‘ معاف کر دیے جائیں گے ۔ “