Book - حدیث 5076

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ,قَالَ:أَخْبَرَنَا ح، وحَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ النَّجَّارِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيِّ قَالَ الرَّبِيعُ ابْنُ الْبَيْلَمَانِيِّ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, أَنَّهُ قَالَ: >مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ {فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ-إِلَى-وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ}[الروم: 17-19]، أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي, أَدْرَكَ مَا فَاتَهُ فِي لَيْلَتِهِ<. قَالَ الرَّبِيعُ عَنِ اللَّيْثِ.

ترجمہ Book - حدیث 5076

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح کے وقت کی دعائیں سیدنا ابن عباس ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص صبح کے وقت ( سورۃ الروم کی درج ذیل آیات ) پڑھ لے وہ اپنے اس دن کی فوت شدہ نیکیاں حاصل کر لے گا اور جس نے انہیں شام کے وقت پڑھ لیا وہ اپنی اس رات کی فوت شدہ نیکیاں حاصل کر لے گا ۔ “ ( وہ آیات یہ ہیں ) «فسبحان الله حين تمسون وحين تصبحون ، وله الحمد في السموات والأرض وعشيا وحين تظهرون ، يخرج الحي من الميت ويخرج الميت من الحي ويحيي الأرض بعد موتها وكذلك تخرجون» چنانچہ تم اﷲ کی تسبیح ( پاکی بیان ) کرو جب تم شام کرو اور جب صبح کرو اور اسی کی تعریف ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور ( تسبیح کرو ) پچھلے پہر اور جب تم دوپہر کرو ۔ وہ نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے ‘ اور زمین کو ( بھی ) اس کے مردہ (بنجر) ہو جانے کے بعد زندہ ( شاداب ) کر دیتا ہے اور ایسے ہی تمہیں بھی نکالا جائے گا ۔ “ ربیع بن سلیمان کی روایت میں «أخبرني الليث» کی بجائے «عن الليث» کے الفاظ ہیں ۔