Book - حدیث 5075

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ سَالِمًا الْفَرَّاءَ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ الْحَمِيدِ- مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ-, حَدَّثَهُ أَنَّ أُمَّهُ حَدَّثَتْهُ- وَكَانَتْ تَخْدِمُ بَعْضَ بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-, أَنَّ ابْنَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَتْهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَلِّمُهَا فَيَقُولُ: >قُولِي حِينَ تُصْبِحِينَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ، وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ, فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُصْبِحُ حُفِظَ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي حُفِظَ حَتَّى يُصْبِحَ<.

ترجمہ Book - حدیث 5075

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح کے وقت کی دعائیں عبدالحمید مولیٰ بنو ہاشم سے روایت ہے کہ اس کی والدہ نبی کریم ﷺ کی کسی صاحبزادی کی خدمت کیا کرتی تھی ۔ اس صاحبزادی نے اسے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ اسے سکھایا کرتے تھے اور فرماتے تھے ” جب تم صبح کرو تو یہ کہا کرو : «سبحان الله وبحمده لا قوة إلا بالله شاء الله كان و لم يشأ لم يكن أعلم أن الله على كل شىء قدير وأن الله قد أحاط بكل شىء علما» ” اللہ پاک ہے اپنی حمدوں کے ساتھ ۔ نیکی اور خیر اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں ۔ جو اللہ چاہتا ہے ہو جاتا ہے اور جو نہیں چاہتا نہیں ہوتا ۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے اور اس کا علم ہر شے کو اپنے گھیرے میں لیے ہوئے ہے ۔ “ بلاشبہ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہہ لے ، تو شام تک اس کی حفاظت کی جائے گی اور جس نے شام کو یہ پڑھ لیے ، تو صبح تک اس کی حفاظت کی جائے گی ۔ “