Book - حدیث 5073

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ وَإِسْمَاعِيلُ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَنْبَسَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَنَّامٍ الْبَيَاضِيِّ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: اللَّهُمَّ مَا أَصْبَحَ بِي مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْكَ وَحْدَكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ، فَلَكَ الْحَمْدُ، وَلَكَ الشُّكْرُ, فَقَدْ أَدَّى شُكْرَ يَوْمِهِ، وَمَنْ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ حِينَ يُمْسِي, فَقَدْ أَدَّى شُكْرَ لَيْلَتِهِ<.

ترجمہ Book - حدیث 5073

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح کے وقت کی دعائیں جناب عبداللہ بن غنام البیاضی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے صبح کے وقت یہ کہہ لیا «اللهم أصبح بي من نعمة فمنك وحدك لا شريك لك فلك الحمد ولك الشكر» ” اے اللہ ! مجھے جو بھی نعمت حاصل ہے وہ تیرے اکیلے ہی کی طرف سے ہے ۔ تیرا کوئی شریک نہیں ۔ پس تیری ہی حمد ہے اور تیرا ہی شکر ہے ۔ “ تو اس نے اپنے اس دن کا شکر ادا کر لیا اور جس نے شام کے وقت اسی طرح کہہ لیا ، تو اس نے اپنی اس رات کا شکر ادا کر لیا ۔ “