Book - حدیث 5069

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فُدَيْكٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ مَكْحُولٍ الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ، أَوْ يُمْسِي: اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ، وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ, أَنَّكَ أَنْتَ. اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ<, أَعْتَقَ اللَّهُ رُبُعَهُ مِنَ النَّارِ، فَمَنْ قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَعْتَقَ اللَّهُ نِصْفَهُ، وَمَنْ قَالَهَا ثَلَاثًا أَعْتَقَ اللَّهُ ثَلَاثَةَ أَرْبَاعِهِ، فَإِنْ قَالَهَا أَرْبَعًا أَعْتَقَهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ<.

ترجمہ Book - حدیث 5069

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح کے وقت کی دعائیں سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص صبح یا شام کے وقت درج ذیل دعا پڑھ لے ، تو اللہ تعالیٰ اس کا چوتھائی حصہ آگ سے آزاد فر دے گا ۔ اور جو شخص اسے دو بار پڑھے ، اللہ اس کا آدھا حصہ آگ سے آزاد کر دے گا ۔ اور جو شخص اسے تین بار پڑھے ، اللہ تعالیٰ اس کا تین چوتھائی آگ سے آزاد کر دے گا ۔ اور جو شخص چار بار پڑھے ، تو اللہ تعالیٰ اسے ( کامل طور پر ) آگ سے آزاد فر دے گا ۔ “ ( دعا کے کلمات یہ ہیں ) « اللهم إني أصبحت أشهدك وأشهد حملة عرشك وملائكتك وجميع خلقك أنك أنت الله لا إله إلا أنت وأن محمدا عبدك ورسولك» ” اے اللہ ! میں نے صبح کی ہے اور تجھے گواہ بناتا ہوں اور تیرا عرش اٹھانے والے اور دیگر فرشتوں اور تیری ساری مخلوق کو گواہ بناتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اور محمد ( ﷺ ) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ۔ “