Book - حدیث 5068

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: >اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ<. وَإِذَا أَمْسَى قَالَ: >اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ<.

ترجمہ Book - حدیث 5068

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح کے وقت کی دعائیں سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ، جب صبح ہوتی تو یہ دعا پڑھتے تھے «اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور» ” اے اللہ ! ہم نے تیرے ( فضل کے ) ساتھ صبح کی اور تیرے ( فضل کے ) ساتھ شام کرتے ہیں ۔ تیرے ہی فضل سے زندہ اور تیرے ہی نام پر مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے ۔ “ اور شام کے وقت یہ کلمات یوں کہتے «اللهم بك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك النشور» ” اے اللہ ! ہم نے تیرے ہی ( فضل کے ) ساتھ شام کی اور تیرے ہی فضل سے زندہ اور تیرے ہی نام پر مرتے ہیں اور تیری ہی طرف اٹھنا ہے ۔“