Book - حدیث 5063

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي التَّسْبِيحِ عِنْدَ النَّوْمِ ضعیف حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ الْيَشْكُرِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْوَرْدِ بْنِ ثُمَامَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ لِابْنِ أَعْبُدَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ عَنِّي وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟- وَكَانَتْ أَحَبَّ أَهْلِهِ إِلَيْهِ-، وَكَانَتْ عِنْدِي، فَجَرَّتْ بِالرَّحَى حَتَّى أَثَّرَتْ بِيَدِهَا، وَاسْتَقَتْ بِالْقِرْبَةِ حَتَّى أَثَّرَتْ فِي نَحْرِهَا، وَقَمَّتِ الْبَيْتَ حَتَّى اغْبَرَّتْ ثِيَابُهَا، وَأَوْقَدَتِ الْقِدْرَ حَتَّى دَكِنَتْ ثِيَابُهَا، وَأَصَابَهَا مِنْ ذَلِكَ ضُرٌّ، فَسَمِعْنَا أَنَّ رَقِيقًا أُتِيَ بِهِمْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: لَوْ أَتَيْتِ أَبَاكِ، فَسَأَلْتِيهِ خَادِمًا يَكْفِيكِ! فَأَتَتْهُ، فَوَجَدَتْ عِنْدَهُ حُدَّاثًا فَاسْتَحْيَتْ فَرَجَعَتْ، فَغَدَا عَلَيْنَا وَنَحْنُ فِي لِفَاعِنَا، فَجَلَسَ عِنْدَ رَأْسِهَا، فَأَدْخَلَتْ رَأْسَهَا فِي اللِّفَاعِ حَيَاءً مِنْ أَبِيهَا، فَقَالَ: >مَا كَانَ حَاجَتُكِ أَمْسِ إِلَى آلِ مُحَمَّدٍ؟<. فَسَكَتَتْ مَرَّتَيْنِ، فَقُلْتُ: أَنَا وَاللَّهِ أُحَدِّثُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ هَذِهِ جَرَّتْ عِنْدِي بِالرَّحَى حَتَّى أَثَّرَتْ فِي يَدِهَا، وَاسْتَقَتْ بِالْقِرْبَةِ حَتَّى أَثَّرَتْ فِي نَحْرِهَا، وَكَسَحَتِ الْبَيْتَ حَتَّى اغْبَرَّتْ ثِيَابُهَا، وَأَوْقَدَتِ الْقِدْرَ حَتَّى دَكِنَتْ ثِيَابُهَا، وَبَلَغَنَا أَنَّهُ قَدْ أَتَاكَ رَقِيقٌ أَوْ خَدَمٌ فَقُلْتُ لَهَا: سَلِيهِ خَادِمًا... فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ الْحَكَمِ، وَأَتَمَّ.

ترجمہ Book - حدیث 5063

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: سوتے وقت تسبیحات کا ورد امیرالمؤمنین سیدنا علی ؓ نے ابن اعبد سے کہا کہ میں تمہیں اپنی اور فاطمہ بنت رسول ﷺ کی بات نہ بتاؤں ۔ سیدہ فاطمہ ؓا آپ ﷺ کو اپنے اہل میں سب سے بڑھ کر محبوب تھیں اور وہ میری زوجیت میں تھیں ۔ چکی چلاتی تھیں حتیٰ کہ ان کے ہاتھوں میں گٹے پڑ گئے ۔ مشکیزے میں پانی بھر کر لاتی تھیں ، اس سے سینے پر نشان پڑ گئے ۔ گھر میں جھاڑو دیتی تھیں اس سے کپڑے خراب ہو جاتے تھے ۔ ہنڈیا کے نیچے آگ جلاتیں تو اس سے کپڑے گندے ہو جاتے تھے اور اس سے انہیں اذیت بھی ہوتی تھی ۔ پھر ہم نے سنا کہ نبی کریم ﷺ کے پاس کچھ غلام لائے گئے ہیں ۔ تو میں نے کہا : اگر تم اپنے ابا کے پاس جاؤ اور ان سے کسی خادم کا کہو جو تمہارے کام کر دیا کرے ( تو بہتر رہے ) ۔ چنانچہ وہ آپ ﷺ کے پاس گئیں مگر پایا کہ آپ ﷺ کے پاس کچھ باتیں کرنے والے بیٹھے ہیں تو انہیں بات کرنے میں حیاء آئی ، لہٰذا وہ واپس لوٹ آئیں ۔ اگلی صبح آپ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے جبکہ ہم لحاف اوڑھے ہوئے تھے ۔ چنانچہ آپ ﷺ ، سیدہ فاطمہ ؓا کے سر کے پاس بیٹھ گئے تو انہوں نے اپنے والد سے حیاء کے باعث اپنا سر لحاف میں دے لیا ۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ” کل تمہیں آل محمد کے ہاں کیا کام تھا ؟ “ تو وہ خاموش رہیں ۔ آپ ﷺ نے دو بار پوچھا ۔ تو میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میں عرض کیے دیتا ہوں ۔ بلاشبہ یہ میرے ہاں ( گھر میں ) چکی پیستی ہیں حتیٰ کہ ہاتھوں میں گٹے پڑ گئے ہیں ، مشک اٹھا کر پانی بھر کر لاتی ہیں حتیٰ کہ سینے پر نشان پڑ گئے ہیں ، گھر میں جھاڑو دیتی ہیں اور کپڑے غبار آلود ہو جاتے ہیں ، ہنڈیا کے نیچے آگ جلاتی ہیں حتیٰ کہ کپڑے سیاہ ہو جاتے ہیں ، اور ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کے پاس غلام یا خادم آئے ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ آپ سے کسی خادم کا پوچھیں ، اور ( مذکورہ بالا ) روایت حکم کے ہم معنی ذکر کیا اور وہ زیادہ کامل ہے ۔