Book - حدیث 5059

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْمِ حسن حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنِ اضْطَجَعَ مَضْجَعًا لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ تَعَالَى فِيهِ, إِلَّا كَانَ عَلَيْهِ تِرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ قَعَدَ مَقْعَدًا لَمْ يَذْكُرِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ, إِلَّا كَانَ عَلَيْهِ تِرَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ<.

ترجمہ Book - حدیث 5059

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: سوتے ہوئے کون سی دعا پڑھے ؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص کہیں لیٹا ہو اور اس میں اللہ کا ذکر نہ کیا ہو تو قیامت کے دن اسے حسرت و افسوس ہو گا ۔ اور جو شخص کہیں بیٹھا ہو اور وہاں اللہ عزوجل کا ذکر نہ کیا ہو تو قیامت کے دن اسے حسرت و افسوس ہو گا ۔ “
تشریح : آخرت کی نعمتیں اور وہاں کے درجات بے انتہا کثیر اور عظیم ہیں۔بند ے کو اس وقت حسرت ہوگی کہ کاش میں کوئی موقع ضائع نہ کرتا اور بہت زیادہ زکر اور عبادت میں مشغول رہتا۔اس طرح وہاں عذاب اور پکڑ بھی ناقابل تصور حد تک سخت ہے۔تو انسان کو حسر ت ہوگی کہ کاش میں نےعبادت کرکے اپنے آپ کو اس سے بچا لیا ہوتا۔اس وجہ سے قیامت کے ناموں میں سے ایک نام یوم الحسرۃ بھی ہے۔قرآن مقدس میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ (مریم 40) اے پیغمبر! ان لوگوں کو یوم حسرت(روز قیامت)سے ڈرایئں آخرت کی نعمتیں اور وہاں کے درجات بے انتہا کثیر اور عظیم ہیں۔بند ے کو اس وقت حسرت ہوگی کہ کاش میں کوئی موقع ضائع نہ کرتا اور بہت زیادہ زکر اور عبادت میں مشغول رہتا۔اس طرح وہاں عذاب اور پکڑ بھی ناقابل تصور حد تک سخت ہے۔تو انسان کو حسر ت ہوگی کہ کاش میں نےعبادت کرکے اپنے آپ کو اس سے بچا لیا ہوتا۔اس وجہ سے قیامت کے ناموں میں سے ایک نام یوم الحسرۃ بھی ہے۔قرآن مقدس میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ (مریم 40) اے پیغمبر! ان لوگوں کو یوم حسرت(روز قیامت)سے ڈرایئں