Book - حدیث 5058

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْمِ حسن حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ: >الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانِي، وَآوَانِي، وَأَطْعَمَنِي، وَسَقَانِي، وَالَّذِي مَنَّ عَلَيَّ فَأَفْضَلَ، وَالَّذِي أَعْطَانِي فَأَجْزَلَ، الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ، اللَّهُمَّ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، وَإِلَهَ كُلِّ شَيْءٍ، أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ<.

ترجمہ Book - حدیث 5058

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: سوتے ہوئے کون سی دعا پڑھے ؟ سیدنا ابن عمر ؓ نے ابن بریدہ کو بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر آتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے « الحمد لله الذي كفاني وآواني وأطعمني وسقاني والذي من على فأفضل والذي أعطاني فأجزل الحمد لله على كل حال اللهم رب كل شىء ومليكه وإله كل شىء أعوذ بك من النار» ” تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے ( ہر طرح سے ) میری کفایت کی اور مجھے رہنے کی جگہ عنایت فرمائی ، مجھے کھلایا ، پلایا اور جس نے مجھ پر احسان کیا اور بہت زیادہ کیا ، جس نے مجھے دیا اور بہت خوب دیا ۔ ہر حال میں اللہ ہی کی تعریف ہے ۔ اے اللہ ! اے ہر چیز کے پروردگار اور اس کے مالک ! اے ہر چیز کے معبود ! میں آگ سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔“