Book - حدیث 5057

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْمِ ضعیف حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ بَحِيرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ عَنِ ابْنِ أَبِي بِلَالٍ، عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ أَنْ يَرْقُدَ وَقَالَ إِنَّ فِيهِنَّ آيَةً أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ آيَةٍ.

ترجمہ Book - حدیث 5057

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: سوتے ہوئے کون سی دعا پڑھے ؟ سیدنا عرباض بن ساریہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سونے سے پہلے «المسبحات» کی تلاوت فرمایا کرتے تھے اور آپ ﷺ نے فرمایا ” ان میں ایک آیت ہے جو ہزار آیت سے افضل ہے ۔ “
تشریح : فائدہ۔(المسبحات)سے مراد قرآن کریم کی وہ سورتیں ہیں۔ جن کی ابتداء میں لفظ (سبحان سبح)یا(يسبح)آیا ہے۔اور یہ سات سورتیں ہیں۔ بني اسرائيل ...الحديد...الحشر...الصف...الجمعة...التغابن...الاعليٰ فائدہ۔(المسبحات)سے مراد قرآن کریم کی وہ سورتیں ہیں۔ جن کی ابتداء میں لفظ (سبحان سبح)یا(يسبح)آیا ہے۔اور یہ سات سورتیں ہیں۔ بني اسرائيل ...الحديد...الحشر...الصف...الجمعة...التغابن...الاعليٰ