كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْمِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْهَبٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ يَعْنِيَانِ ابْنَ فَضَالَةَ، عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ كُلَّ لَيْلَةٍ, جَمَعَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ نَفَثَ فِيهِمَا، وَقَرَأَ فِيهِمَا: {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ}[أول سورة الإخلاص]، وَ {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}[أول سورة الفلق]، وَ {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ}[أول سورة الناس], ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جَسَدِهِ، يَبْدَأُ بِهِمَا عَلَى رَأْسِهِ وَوَجْهِهِ, وَمَا أَقْبَلَ مِنْ جَسَدِهِ، يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل
باب: سوتے ہوئے کون سی دعا پڑھے ؟
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ہر رات جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اکٹھا کر کے ان میں «قل هو الله أحد * قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» سورتیں پڑھ کر دم کرتے اور پھونک مارتے ، پھر انہیں جہاں تک ہو سکتا پورے جسم پر پھیرتے ۔ پہلے اپنے سر ، چہرے اور اگلے حصے سے ابتداء کرتے اور تین بار ایسا کرتے ۔ “
تشریح :
سوتے وقت آخری تین سورتوں کا دم بہت سی ظاہری اور باطنی بیماریوں بالخصوص نظر بد جادو اور شیطانی اثرات کا علاج ہے۔بشرط یہ کہ انسان ایمان ویقین کےساتھ پابندی سے عمل کرے۔
سوتے وقت آخری تین سورتوں کا دم بہت سی ظاہری اور باطنی بیماریوں بالخصوص نظر بد جادو اور شیطانی اثرات کا علاج ہے۔بشرط یہ کہ انسان ایمان ویقین کےساتھ پابندی سے عمل کرے۔