Book - حدیث 5055

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْمِ صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِنَوْفَلٍ: >اقْرَأْ: {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ}[أول سورة الكافرون]، ثُمَّ نَمْ عَلَى خَاتِمَتِهَا, فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ<.

ترجمہ Book - حدیث 5055

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: سوتے ہوئے کون سی دعا پڑھے ؟ سیدنا فروہ بن نوفل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے نوفل ؓ سے فرمایا تھا ” «قل يا أيها الكافرون» پڑھو اور اسی پر اپنی بات چیت ختم کر کے سو جاؤ ۔ بیشک اس میں شرک سے براءت کا اظہار ہے ۔“
تشریح : اور جو شخص اس کیفیت میں مرا کہ وہ شرک سے بری تھا تو اس کےلئے جنت کا وعدہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کافرمان گرامی ہے۔ من مات وهو يعلم انه لا اله الا الله دخل الجنة (صحیح مسلم الایمان حدیث 26) جو شخص اس حال میں مرا کہ اسے لاالہ الا اللہ کا یقین تھا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ صحیح بخار ی اور صحیح مسلم میں رسول اللہ ﷺ کافرمان ہے۔ من مات يشرك بالله شيئا دخل النارجو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھراتا تھا تو وہ آگ(جہنم) میں داخل ہوگا۔حضرت عبدا للہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں اور میں کہتا ہوں۔ومن مات لا يشرك بالله شيئا دخل الجنة جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھراتاتھا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح البخاری الجنائز حدیث 1238 وصحیح مسلم الایمان حدیث920) اور جو شخص اس کیفیت میں مرا کہ وہ شرک سے بری تھا تو اس کےلئے جنت کا وعدہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کافرمان گرامی ہے۔ من مات وهو يعلم انه لا اله الا الله دخل الجنة (صحیح مسلم الایمان حدیث 26) جو شخص اس حال میں مرا کہ اسے لاالہ الا اللہ کا یقین تھا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ صحیح بخار ی اور صحیح مسلم میں رسول اللہ ﷺ کافرمان ہے۔ من مات يشرك بالله شيئا دخل النارجو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھراتا تھا تو وہ آگ(جہنم) میں داخل ہوگا۔حضرت عبدا للہ بن مسعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں اور میں کہتا ہوں۔ومن مات لا يشرك بالله شيئا دخل الجنة جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں ٹھراتاتھا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح البخاری الجنائز حدیث 1238 وصحیح مسلم الایمان حدیث920)