Book - حدیث 5054

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْمِ صحیح حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِي الْأَزْهَرِ الْأَنْمَارِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ، قَالَ: >بِسْمِ اللَّهِ وَضَعْتُ جَنْبِي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَأَخْسِئْ شَيْطَانِي، وَفُكَّ رِهَانِي، وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلَى<. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ أَبُو هَمَّامٍ الْأَهْوَازِيُّ، عَنْ ثَوْرٍ، قَالَ: أَبُو زُهَيْرٍ الْأَنْمَارِيُّ.

ترجمہ Book - حدیث 5054

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: سوتے ہوئے کون سی دعا پڑھے ؟ سیدنا ابوازہر انماری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو سونے لگتے تو یہ دعا پڑھتے «بسم الله وضعت جنبي اللهم اغفر لي ذنبي وأخسئ شيطاني وفك رهاني واجعلني في الندي الأعلى» ” اللہ کے نام سے میں نے اپنا پہلو رکھ دیا ۔ اے اللہ ! میرے گناہ بخش دے ، میرے شیطان کو دفع ( دور ) کر دے ، میرے نفس کو ( آگ سے ) آزاد کر دے اور مجھے اعلیٰ و افضل مجلس والوں میں بنا دے ۔ “ ( ملائکہ اور انبیاء و رسل کا ہم نشین بنا دے ) ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں ۔ اس روایت کو ابوہمام اہوازی ( محمد بن زبرقان ) نے ثور سے نقل کیا تو ( ابو ازہر کی بجائے ) ابوزہیر انماری کہا ۔
تشریح : رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مقررفرشتے کے بالمقابل شیطان یا قرین کےمتعلق بتایا گیاہے۔ کہ وہ بھی اسلام قبول کرکے مطیع ومنقاد ہوچکا تھا۔ اور آپﷺ کو خیر کی بات ہی کہتا تھا۔(صحیح مسلم ۔صفات المنافقین حدیث 2814) نبی ﷺ کا اد دعا میں (اخسا شيطاني)کہنا بطور عموم ہے۔ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مقررفرشتے کے بالمقابل شیطان یا قرین کےمتعلق بتایا گیاہے۔ کہ وہ بھی اسلام قبول کرکے مطیع ومنقاد ہوچکا تھا۔ اور آپﷺ کو خیر کی بات ہی کہتا تھا۔(صحیح مسلم ۔صفات المنافقین حدیث 2814) نبی ﷺ کا اد دعا میں (اخسا شيطاني)کہنا بطور عموم ہے۔