Book - حدیث 5050

كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يُقَالُ عِنْدَ النَّوْمِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا أَوَى أَحَدُكُمْ إِلَى فِرَاشِهِ فَلْيَنْفُضْ فِرَاشَهُ بِدَاخِلَةِ إِزَارِهِ, فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَا خَلَفَهُ عَلَيْهِ، ثُمَّ لِيَضْطَجِعْ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ، ثُمَّ لِيَقُلْ: بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي، وَبِكَ أَرْفَعُهُ, إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ<.

ترجمہ Book - حدیث 5050

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: سوتے ہوئے کون سی دعا پڑھے ؟ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر آنے لگے تو چاہیئے کہ اپنے بستر کو اپنی چادر کے پلو سے جھاڑ لے ‘ کیا خبر اس کے بعد اس پر کوئی چیز آ گئی ہو ‘ پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جائے اور یہ دعا پڑھے «باسمك ربي وضعت جنبي وبك أرفعه إن أمسكت نفسي فارحمها وإن أرسلتها فاحفظها ب تحفظ به عبادك الصالحين» ” تیرے ہی نام سے اے میرے رب ! میں نے اپنا پہلو رکھا ہے اور تیرے ہی نام سے اسے اٹھاؤں گا ۔ اگر تو میری جان کو روک لے ( موت دیدے ) تو اس پر رحم فر اور اگر چھوڑ دے تو اس کی حفاظت فر جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے ۔ “
تشریح : سونے سے پہلے بستر کو جھاڑ لینا سنت ہے۔2۔حدیث میں مذکور دعا کے آخری الفاظ (الصالحين من عبادك) بعض کتب حدیث میں اس طرح بھی ہے۔(عبادك الصالحين)لہذا دعا میں دونوں طرح کے الفاظ درست ہیں۔دیکھئے۔(صحیح البخاری الدعوات حدیث 6320) سونے سے پہلے بستر کو جھاڑ لینا سنت ہے۔2۔حدیث میں مذکور دعا کے آخری الفاظ (الصالحين من عبادك) بعض کتب حدیث میں اس طرح بھی ہے۔(عبادك الصالحين)لہذا دعا میں دونوں طرح کے الفاظ درست ہیں۔دیکھئے۔(صحیح البخاری الدعوات حدیث 6320)