Book - حدیث 5043

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي النَّوْمِ عَلَى طَهَارَةٍ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ, أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ مِنَ اللَّيْلِ فَقَضَى حَاجَتَهُ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ، وَيَدَيْهِ ثُمَّ نَامَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: يَعْنِي: بَالَ.

ترجمہ Book - حدیث 5043

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: باوضو ہو کر سونے ( کی فضیلت ) کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ رات کو اٹھے قضائے حاجت کے لیے گئے ۔ پھر اپنا چہرہ اور ہاتھ دھوئے پھر سو گئے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ «قضى حاجته» سے مراد ہے پیشاب کیا ۔
تشریح : ۔ باوضو ہوکرسونے کے معنی یہ ہیں کہ رات کے ابتدائی حصے میں وضو کرکے بستر پر جانے کے علاوہ اگر رات کے کسی حصے میں جاگے اور قضائے حاجت وغیرہ کے لئے جائے تو دوبارہ بھی مسنون وضو کرکے سوئے تو یہ بہت ہی افضل عمل ہے۔ ۔ باوضو ہوکرسونے کے معنی یہ ہیں کہ رات کے ابتدائی حصے میں وضو کرکے بستر پر جانے کے علاوہ اگر رات کے کسی حصے میں جاگے اور قضائے حاجت وغیرہ کے لئے جائے تو دوبارہ بھی مسنون وضو کرکے سوئے تو یہ بہت ہی افضل عمل ہے۔