Book - حدیث 5041

كِتَابُ النَّومِ بَابٌ فِي النَّوْمِ عَلَى سَطْحٍ غَيْرِ مُحَجَّرٍ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا سَالِمٌ يَعْنِي ابْنَ نُوحٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ جَابِرٍ الْحَنَفِيِّ، عَنْ وَعْلَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَثَّابٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلِيٍّ يَعْنِي ابْنَ شَيْبَانَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >مَنْ بَاتَ عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ لَيْسَ لَهُ حِجَارٌ, فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ<.

ترجمہ Book - حدیث 5041

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل باب: ایسی چھت پر سونا جس پر کوئی منڈیر نہ ہو جناب عبدالرحمٰن اپنے والد علی بن شیبان ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص کسی ایسی چھت پر سوئے جس کے گرد کوئی منڈیر ( پردہ وغیرہ ) نہ ہو تو اس سے ذمہ اٹھ گیا ۔ “
تشریح : یعنی ایسی صورت میں اگر وہ گر کر ہلاک ہوجائے۔ یا نقصان اُٹھائے تو اس کا وہ خود زمہ دار ہے۔اور ایسی ننگی چھت پرسونا جائز نہیں۔2۔شریعت کا تعلق صرف نماز روزے حج زکواہٓ یا مسجد ہی سے نہیں بلکہ یہ مسلمان کی پوری زندگی کو محیط ہے۔ یعنی ایسی صورت میں اگر وہ گر کر ہلاک ہوجائے۔ یا نقصان اُٹھائے تو اس کا وہ خود زمہ دار ہے۔اور ایسی ننگی چھت پرسونا جائز نہیں۔2۔شریعت کا تعلق صرف نماز روزے حج زکواہٓ یا مسجد ہی سے نہیں بلکہ یہ مسلمان کی پوری زندگی کو محیط ہے۔