Book - حدیث 5029

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْعُطَاسِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَطَسَ وَضَعَ يَدَهُ- أَوْ ثَوْبَهُ- عَلَى فِيهِ، وَخَفَضَ- أَوْ غَضَّ- بِهَا صَوْتَهُ- شَكَّ يَحْيَى-<.

ترجمہ Book - حدیث 5029

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: چھینک کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب چھینک آتی تو آپ ﷺ اپنے منہ پر اپنا ہاتھ یا کوئی کپڑا رکھ لیتے اور اپنی آواز کو کم رکھتے ۔ یحییٰ کو شک ہے کہ روایت میں لفظ «خفض» تھا یا «غض» ( معنی ایک ہی ہیں ) ۔
تشریح : بعض لوگ چھینک آنے پر جان بوجھ کرزور دے کر آواز نکالتے ہیں۔جو خلاف ادب اور غیر مسنون ہے۔اضطراری کیفیت ان شاء اللہ معاف ہے۔ بعض لوگ چھینک آنے پر جان بوجھ کرزور دے کر آواز نکالتے ہیں۔جو خلاف ادب اور غیر مسنون ہے۔اضطراری کیفیت ان شاء اللہ معاف ہے۔