Book - حدیث 5021

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّؤْيَا صحیح - حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ زُهَيْرًا, يَقُولُ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ, يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ, يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, يَقُولُ: >الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ, فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ لِيَتَعَوَّذْ مِنْ شَرِّهَا, فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ<.

ترجمہ Book - حدیث 5021

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: خوابوں کا بیان سیدنا ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ” اچھا خواب اللہ عزوجل کی طرف سے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہوتا ہے ۔ چنانچہ جب کوئی شخص کوئی ناپسند چیز دیکھے تو چاہیئے کہ اپنے بائیں جانب تین بار تھوکے ، پھر اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے ۔ بلاشبہ وہ ( خواب ) اسے ضرر نہیں پہنچائے گا ۔ “