Book - حدیث 4990

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي التَّشْدِيدِ فِي الْكَذِبِ حسن حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ فَيَكْذِبُ, لِيُضْحِكَ بِهِ الْقَوْمَ، وَيْلٌ لَهُ، وَيْلٌ لَهُ!!<.

ترجمہ Book - حدیث 4990

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: جھوٹ بولنے کی مذمت جناب بہز بن حکیم ؓ کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد ( حکیم ) نے اپنے والد ( سیدنا معاویہ بن حیدہ قشیری ؓ ) سے روایت کیا ۔ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا , آپ ﷺ فرماتے تھے ” ہلاکت ہے اس کے لیے جو اس غرض سے جھوٹ بولے کہ اس سے لوگ ہنسیں ۔ ہلاکت ہے اس کے لیے ! ہلاکت ہے اس کے لیے ! “
تشریح : اپنی طرف سے لطیفے بنانا اور خوش طبعی کےلیے جھوٹ بولنا کہ لوگ ہنسیں صاحب ایمان کو قطعازیب میں دیتا ہے، البتہ ایسا مزاح اور خوش طبعی جو مبنی بر حقیقت ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور شرعی حدود قیودکے اندرہو جائز اور مباح ہے۔ اپنی طرف سے لطیفے بنانا اور خوش طبعی کےلیے جھوٹ بولنا کہ لوگ ہنسیں صاحب ایمان کو قطعازیب میں دیتا ہے، البتہ ایسا مزاح اور خوش طبعی جو مبنی بر حقیقت ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور شرعی حدود قیودکے اندرہو جائز اور مباح ہے۔