Book - حدیث 4985

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي صَلَاةِ الْعَتَمَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ-: قَالَ مِسْعَرٌ أُرَاهُ مِنْ خُزَاعَةَ-: لَيْتَنِي صَلَّيْتُ فَاسْتَرَحْتُ! فَكَأَنَّهُمْ عَابُوا عَلَيْهِ ذَلِكَ! فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >يَا بِلَالُ! أَقِمِ الصَّلَاةَ, أَرِحْنَا بِهَا<.

ترجمہ Book - حدیث 4985

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: نماز عتمہ ( اندھیرے کی نماز ) کا بیان جناب سالم بن ابو جعد سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا : مسعر کا خیال ہے کہ وہ قبیلہ خزاعہ سے تھا ۔ کاش میں نماز پڑھ لیتا تو سکون پاتا ۔ تو دوسرے لوگوں نے گویا اس کے اس انداز پر عیب لگایا ۔ تو اس نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ” بلال ! نماز کی اقامت کہو ، ہمیں اس سے راحت پہنچاؤ ۔ “