Book - حدیث 4982

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ... صحیح حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي الْحَذَّاءَ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَثَرَتْ دَابَّةٌ، فَقُلْتُ: تَعِسَ الشَّيْطَانُ، فَقَالَ: >لَا تَقُلْ: تَعِسَ الشَّيْطَانُ! فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ, تَعَاظَمَ حَتَّى يَكُونَ مِثْلَ الْبَيْتِ، وَيَقُولُ: بِقُوَّتِي، وَلَكِنْ قُلْ: بِسْمِ اللَّهِ, فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ ذَلِكَ, تَصَاغَرَ حَتَّى يَكُونَ مِثْلَ الذُّبَابِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4982

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب:... جناب ابوملیح ایک شخص سے روایت کرتے ہیں ، اس نے کہا کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ سواری پر ان پیچھے بیٹھا ہوا تھا کہ آپ ﷺ کی سواری کو ٹھوکر سی لگی تو میری زبان سے نکلا ” ہلاک ہو شیطان ۔ “ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” یہ مت کہو ‘ تم جب یہ کہتے ہو تو وہ پھول جاتا ہے یہاں تک کہ ایک گھر کے برابر ہو جاتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میری قوت سے ایسے ہوا لیکن کہو «بسم الله» ” اللہ کے نام سے “ تم جب ایسے کہتے ہو تو وہ سکڑ جاتا ہے ‘ حتیٰ کہ مکھی کی مانند ہو جاتا ہے ۔ “
تشریح : الله كے نام میں بڑی برکت ہے۔ اس سے شیطان ذلیل ورسوا ہوتا ہے، لہذا بندے کو ہرموقع پر مسنون اذکار پڑھنے کا حریص ہونا چاہیے۔ الله كے نام میں بڑی برکت ہے۔ اس سے شیطان ذلیل ورسوا ہوتا ہے، لہذا بندے کو ہرموقع پر مسنون اذکار پڑھنے کا حریص ہونا چاہیے۔