Book - حدیث 4980

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ... صحیح حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَا تَقُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ فُلَانٌ وَلَكِنْ قُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ شَاءَ فُلَانٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 4980

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب:... سیدنا حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” یوں مت کہو : جو اﷲ چاہے اور فلاں چاہے ‘ بلکہ یوں کہو : جو اﷲ چاہے پھر فلاں چاہے ۔ “
تشریح : پہلےجملےمیں اللہ کی مثیت (چاہنے) میں اوروں کو بھی شریک کرنا ہے۔ جو ناجائز اور حرام ہے بلکہوہی ہوتا ہے جو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ چاہے، البتہ دوسرے جملے میں فرق کے ساتھ دوسروں کی مثیت کا اظہار کردے، تو جائز ہے۔ پہلےجملےمیں اللہ کی مثیت (چاہنے) میں اوروں کو بھی شریک کرنا ہے۔ جو ناجائز اور حرام ہے بلکہوہی ہوتا ہے جو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ چاہے، البتہ دوسرے جملے میں فرق کے ساتھ دوسروں کی مثیت کا اظہار کردے، تو جائز ہے۔