Book - حدیث 4979

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ لَا يُقَالُ خَبُثَتْ نَفْسِي صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: جَاشَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي<.

ترجمہ Book - حدیث 4979

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: کوئی شخص یوں نہ کہے کہ ” میرا نفس خبیث ہو گیا ہے “ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے کوئی شخص ہرگز یوں نہ کہے میرا جی جوش مارتا ہے ۔ بلکہ یوں کہے : میرا جی پریشان ہے ۔ “
تشریح : اسلام نےاپنے ماننے والوں کے عقائدو اعمال میں پاکیزگی پیدا کرنے کے ساتھ ان کی زبان وبیان کے اسلوب و محاورات کو بھی پاکیزہ بنایاہے۔ ارشاد الہی ہے : (بئس الاسم الفسوق بعد الايمان )(الحجرات: ١١) ايمان لے آنے کے بعدفسق کا نام بہت برا ہے ۔ اسلام نےاپنے ماننے والوں کے عقائدو اعمال میں پاکیزگی پیدا کرنے کے ساتھ ان کی زبان وبیان کے اسلوب و محاورات کو بھی پاکیزہ بنایاہے۔ ارشاد الہی ہے : (بئس الاسم الفسوق بعد الايمان )(الحجرات: ١١) ايمان لے آنے کے بعدفسق کا نام بہت برا ہے ۔