Book - حدیث 4978

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ لَا يُقَالُ خَبُثَتْ نَفْسِي صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي<.

ترجمہ Book - حدیث 4978

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: کوئی شخص یوں نہ کہے کہ ” میرا نفس خبیث ہو گیا ہے “ سیدنا ابوامامہ اپنے والد ( سہل بن حنیف ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے کوئی شخص ہرگز یوں نہ کہے ” میرا نفس خبیث ہو گیا ہے ۔ “ اگر کہنا بھی ہو تو یوں کہے ” میری طبیعت پریشان ہے ۔ طبیعت خراب ہے ۔ “
تشریح : چونکہ لفظ خبث اور خبیث کا اطلاق باطل اعتقادکفر (جھوٹ) اور حرام کاموں پر بھی ہوتا ہے۔ اس لیے ہدایت فرمائی گئی کہ مسلمان کی زبان نامناسب الفاظ سے پاک رہے۔ چونکہ لفظ خبث اور خبیث کا اطلاق باطل اعتقادکفر (جھوٹ) اور حرام کاموں پر بھی ہوتا ہے۔ اس لیے ہدایت فرمائی گئی کہ مسلمان کی زبان نامناسب الفاظ سے پاک رہے۔