Book - حدیث 4974

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْكَرْمِ وَحِفْظِ الْمَنْطِقِ صحیح حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ، أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ: الْكَرْمَ, فَإِنَّ الْكَرْمَ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ، وَلَكِنْ قُولُوا: حَدَائِقَ الْأَعْنَابِ<.

ترجمہ Book - حدیث 4974

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: انگور کے لیے لفظ ” کرم “ استعمال کرنا اور اپنی زبان و گفتگو میں محتاط رہنے کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے کوئی شخص ( انگور کے لیے ) لفظ ” کرم “ استعمال نہ کرے ۔ بیشک ” کرم “ ( سخاوت کا منطوق ) مسلمان آدمی ہے ۔ بلکہ یوں کہا کرو «حدائق الأعناب» ” انگوروں کے باغات ۔ “
تشریح : شرعی اوردینی غیرت کا تقاضاہے کہ غلط الفاظ مسلمان کی زبان پر جاری نہیں ہونے چاہییں بالخصوص جب رسول اللہﷺ نے ان تفریح فرمادی ہو جیسے درج ذیل باب میں بھی وارد ہے۔ شرعی اوردینی غیرت کا تقاضاہے کہ غلط الفاظ مسلمان کی زبان پر جاری نہیں ہونے چاہییں بالخصوص جب رسول اللہﷺ نے ان تفریح فرمادی ہو جیسے درج ذیل باب میں بھی وارد ہے۔