Book - حدیث 4972

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي قَوْلِ الرَّجُلِ زَعَمُوا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ لِأَبِي عَبْدِ اللَّهِ- أَوْ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ لِأَبِي مَسْعُودٍ-: مَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي زَعَمُوا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ زَعَمُوا<. قَالَ أَبُو دَاوُد: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ هَذَا حُذَيْفَةُ.

ترجمہ Book - حدیث 4972

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: ” لوگوں کا خیال ہے ، سمجھا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے “ وغیرہ انداز سے بات کرنا جناب ابوقلابہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابومسعود ؓ نے ابوعبداللہ ( سیدنا حذیفہ ؓ ) سے یا ابوعبداللہ ( حذیفہ ؓ ) نے سیدنا ابومسعود ؓ سے پوچھا کہ آپ نے اس بارے میں کیا سنا ہے جو لوگ «زعموا» کے انداز میں بات کرتے ہیں ؟ ( لوگوں کا خیال ہے ۔ باور کیا جاتا ہے ۔ کہا جاتا ہے وغیرہ ) ۔ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ ﷺ فرماتے تھے «زعموا» آدمی کی بہت بری سواری ہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : ابوعبداللہ سے مراد سیدنا حزیفہ ؓ ہیں ۔
تشریح : لوگوں سے سنی سنائی بے اصل باتوں کو بلا تحقیق وتفتیش آگےنقل کر نا بہت براہے۔ کئی لوگ اپنے وہم شبہے یا جھوٹ کو لاگ لپیٹ سے آگے بڑھانے میں بڑے شاطرہوتے ہیں بالخصوص موجودہ لادینی صحافت کاتویہ طرہ امتیاز ہے۔ لوگوں سے سنی سنائی بے اصل باتوں کو بلا تحقیق وتفتیش آگےنقل کر نا بہت براہے۔ کئی لوگ اپنے وہم شبہے یا جھوٹ کو لاگ لپیٹ سے آگے بڑھانے میں بڑے شاطرہوتے ہیں بالخصوص موجودہ لادینی صحافت کاتویہ طرہ امتیاز ہے۔