Book - حدیث 4960

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي تَغْيِيرِ الِاسْمِ الْقَبِيحِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنْ عِشْتُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْهَى أُمَّتِي أَنْ يُسَمُّوا: نَافِعًا، وَأَفْلَحَ، وَبَرَكَةَ<. قَالَ الْأَعْمَشُ: وَلَا أَدْرِي ذَكَرَ نَافِعًا أَمْ لَا! فَإِنَّ الرَّجُلَ يَقُولُ: إِذَا جَاءَ, أَثَمَّ بَرَكَةُ؟ فَيَقُولُونَ: لَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَى أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ لَمْ يَذْكُرْ بَرَكَةَ.

ترجمہ Book - حدیث 4960

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: غلط اور برے نام بدل دینے کا بیان سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اگر اللہ نے چاہا میں زندہ رہا تو میں اپنی امت کو اس سے منع کروں گا کہ وہ ” نافع ، افلح اور برکت “ نام رکھیں ۔ “ اعمش کہتے ہیں : مجھے معلوم نہیں شیخ ( ابوسفیان ) نے نافع کا ذکر کیا یا نہیں ۔ دراصل آدمی جب آتا ہے اور پوچھتا ہے ” کیا برکت ہے ؟ “ تو جواب ملتا ہے نہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں : ابوزبیر نے بواسطہ سیدنا جابر ؓ نبی کریم ﷺ سے اس حدیث کی مانند روایت کیا ہے مگر اس میں ” برکت “ کا ذکر نہیں کیا ۔
تشریح : مذکورہ بالا ناموں سے بالخصوس پرہیز کرنا چاہیئے۔ اور صحیح مسلم میں ہے کہ آپ ﷺ بعد میں اس سے خاموش ہو رہے۔ (صحیح مسلم الادب، باب کراھة التسمية بالااسماء و بنافع ع نحوه حديث 2138)۔ مذکورہ بالا ناموں سے بالخصوس پرہیز کرنا چاہیئے۔ اور صحیح مسلم میں ہے کہ آپ ﷺ بعد میں اس سے خاموش ہو رہے۔ (صحیح مسلم الادب، باب کراھة التسمية بالااسماء و بنافع ع نحوه حديث 2138)۔