Book - حدیث 496

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَابُ مَتَى يُؤْمَرُ الْغُلَامُ بِالصَّلَاةِ حسن حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمُزَنِيُّ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ... وَزَادَ: >وَإِذَا زَوَّجَ أَحَدُكُمْ خَادِمَهُ عَبْدَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلَا يَنْظُرْ إِلَى مَا دُونَ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّكْبَةِ<. قَالَ أَبو دَاود: وَهِمَ وَكِيعٌ فِي اسْمِهِ وَرَوَى عَنْهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ، حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ سَوَّارٌ الصَّيْرَفِيُّ.

ترجمہ Book - حدیث 496

کتاب: نماز کے احکام ومسائل باب: بچے کو کس عمر میں نماز کا حکم دیا جائے؟ داود بن سوار مزنی نے مذکورہ سند سے اسی کے ہم معنی بیان کیا اور اس میں اضافہ کیا : ” اور جب تم میں سے کوئی اپنی کسی لونڈی کی اپنے غلام سے یا نوکر سے شادی کر دے تو ( اب ) اس کی ناف سے گھٹنوں کے مابین کی طرف نہ دیکھے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں وکیع کو شیخ کے نام میں وہم ہوا ہے ( درحقیقت سوار بن داود ہے ) ابوداؤد طیالسی نے یہ حدیث روایت کی ہے تو اس کا نام ابوحمزہ سوار صیرفی ذکر کیا ہے ۔
تشریح : بچوں کو بستر وں میں اختلاط سے بچانے کا اہتمام کرنے کے علاوہ بڑوں کو بھی صنفی معاملات میں انتہائی محتاط رویہ اپنانا چاہیے۔ لونڈی بلاشبہ اپنی زر خرید اورملکیت ہے مگر جب اس کی عصمت عقد شرعی سے دوسرے کے حوالے کردی تو اب مالک کو بھی اس کی طرف ایسی نظراٹھانی منع ہے۔ بچوں کو بستر وں میں اختلاط سے بچانے کا اہتمام کرنے کے علاوہ بڑوں کو بھی صنفی معاملات میں انتہائی محتاط رویہ اپنانا چاہیے۔ لونڈی بلاشبہ اپنی زر خرید اورملکیت ہے مگر جب اس کی عصمت عقد شرعی سے دوسرے کے حوالے کردی تو اب مالک کو بھی اس کی طرف ایسی نظراٹھانی منع ہے۔