كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي تَغْيِيرِ الِاسْمِ الْقَبِيحِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ، حَدَّثَنَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: لَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مَسْرُوقُ بْنُ الْأَجْدَعِ! فَقَالَ عُمَرُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >الْأَجْدُعُ شَيْطَانٌ<.
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: غلط اور برے نام بدل دینے کا بیان جناب مسروق سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے ملا ، تو انہوں نے پوچھا تم کون ہو ؟ میں نے بتایا کہ مسروق بن اجدع ۔ تو عمر نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، آپ ﷺ فرماتے تھے ” اجدع ، شیطان ہے ۔ “