كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْمَعُونَةِ لِلْمُسْلِمِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ عُثْمَانُ وَجَرِيرٌ الرَّازِيُّ: ح، وحَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَقَالَ وَاصِلٌ قَالَ حُدِّثْتُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ثُمَّ اتَّفَقُوا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا, نَفَّسَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ, يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَلَى مُسْلِمٍ, سَتَرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: لَمْ يَذْكُرْ عُثْمَانُ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُعْسِرٍ<.
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب: مسلمان کی مدد کرنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جس نے کسی مسلمان سے دنیا کا ایک دکھ دور کیا اللہ عزوجل اس سے قیامت کے روز کا ایک دکھ دور کرے گا ۔ اور جس نے کسی مشکل میں پڑے شخص کے لیے آسانی کی ‘ اﷲ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی کرے گا ۔ اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ داری کی اللہ عزوجل دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ داری کرے گا اور اللہ عزوجل اس وقت تک بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک کہ بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ عثمان ( عثمان بن ابی شیبہ ) نے ابومعاویہ سے یہ جملہ روایت نہیں کیا ” جس نے کسی مشکل میں پڑے شخص کے لیے آسانی کی ۔ “
تشریح :
اس حدیث سے وہ معروف ضابطہ ثابت ہوتا ہے کہ بندئ کو جزا ہمیشہ اس طرح کی ملتی ہے جیسا اس نے عمل کیا ہو جیسا کروگے ویسا بھروگے ۔
اس حدیث سے وہ معروف ضابطہ ثابت ہوتا ہے کہ بندئ کو جزا ہمیشہ اس طرح کی ملتی ہے جیسا اس نے عمل کیا ہو جیسا کروگے ویسا بھروگے ۔