كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي النَّصِيحَةِ صحيح الإسناد حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَأَنْ أَنْصَحَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ، قَالَ: وَكَانَ إِذَا بَاعَ الشَّيْءَ، أَوِ اشْتَرَاهُ قَالَ: أ>َمَا إِنَّ الَّذِي أَخَذْنَا مِنْكَ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِمَّا أَعْطَيْنَاكَ, فَاخْتَرْ<.
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: خیر خواہی کا بیان سیدنا جریر ( جریر بن عبداللہ بجلی ) ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سننے اور اطاعت کرنے اور ہر مسلمان کے لیے خیر خواہی کرنے پر بیعت کر رکھی ہے ۔ راوی نے کہا : چنانچہ وہ ( سیدنا جریر ؓ ) جب کوئی چیز فروخت کرتے یا خرید کرتے تو کہتے : تحقیق جو چیز ہم نے تم سے لی ہے وہ ہمیں اپنی چیز سے جو ہم نے تمہیں دی ہے ، زیادہ پیاری ہے ، چنانچہ تمہیں اختیار ہے ( اپنی چیز یا مال واپس لینا چاہو تو لے سکتے ہو ) ۔