كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الرَّحْمَةِ حسن حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ, قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ, قَالَ: كَتَبَ إِلَيَّ مَنْصُورٌ, قَالَ ابْنُ كَثِيرٍ فِي حَدِيثِهِ: وَقَرَأْتُهُ عَلَيْهِ, وَقُلْتُ: أَقُولُ: حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ, فَقَالَ: إِذَا قَرَأْتَهُ عَلَيَّ فَقَدْ حَدَّثْتُكَ بِهِ ثُمَّ اتَّفَقَا، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ- صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَاحِبَ هَذِهِ الْحُجْرَةِ، يَقُولُ: >لَا تُنْزَعُ الرَّحْمَةُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ<.
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب: رحمت و شفقت کرنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے اس حجرے والے یعنی سیدنا ابوالقاسم صادق و مصدوق ﷺ سے سنا ہے ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ” کسی بدبخت سے ہی رحمت چھینی جاتی ہے ۔ “
تشریح :
رسول اللہ ﷺ کا وصف صادق و مصدوق یوں ہے کہ آپؐ اپنے قول و فعل اور خبر میں صادق (سچے) تھے۔ اور اللہ اس کے فرشتوں اور مومنین نے آپ ﷺ کے نبی ورسول ہونے کی تصدیق کی ہے تو اس اعتبار سے آپ مصدوق ہوئے۔
2) آپﷺ کے رحم کا دائرہ، اپنے، پرائے ، چھوٹے ، بڑے زیر دست، ملازمین اور حیوانوں تک کو وسیع ہے۔ صاحبِ ایمان کو کسی بھی موقع پر کسی کے ساتھ ظلم کا معاملہ نہیں کرنا چاہیئے۔