Book - حدیث 4935

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْأُرْجُوحَةِ صحيح الإسناد حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ جَاءَنِي نِسْوَةٌ وَأَنَا أَلْعَبُ عَلَى أُرْجُوحَةٍ وَأَنَا مُجَمَّمَةٌ فَذَهَبْنَ بِي فَهَيَّأْنَنِي وَصَنَعْنَنِي ثُمَّ أَتَيْنَ بِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَنَى بِي وَأَنَا ابْنَةُ تِسْعِ سِنِينَ.

ترجمہ Book - حدیث 4935

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: جھولے کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ جب ہم مدینے آئے تو میرے پاس کچھ عورتیں آئیں جبکہ میں ایک جھولے پر کھیل رہی تھی ۔ اور میرے بال کانوں سے نیچے اتر رہے تھے ۔ تو وہ مجھے لے گئیں اور مجھے تیار کیا ‘ بنایا سنوارا ۔ پھر وہ مجھے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے آئیں ۔ میری ( رسول اللہ ﷺ کے گھر ) رخصتی ہوئی تو میری عمر نو سال تھی ۔