Book - حدیث 4934
كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي الْأُرْجُوحَةِ صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ مِثْلَهُ، قَالَ: عَلَى خَيْرِ طَائِرٍ، فَسَلَّمَتْنِي إِلَيْهِنَّ، فَغَسَلْنَ رَأْسِي، وَأَصْلَحْنَنِي، فَلَمْ يَرُعْنِي إِلَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ضُحًى، فَأَسْلَمْنَنِي إِلَيْهِ.
ترجمہ Book - حدیث 4934
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان باب: جھولے کا بیان جناب ابواسامہ نے مذکورہ بالاحدیث کے مثل روایت کیا اور کہا کہ اﷲ کرے تیری قسمت اچھی ہو ۔ اور مجھے ان عورتوں کے حوالے کر دیا ۔ انہوں نے میرا سر دھویا اور مجھے بنایا سنوارا ۔ اور میں اس وقت ڈر سی گئی جب دن چڑھے رسول اللہ ﷺ میرے سامنے ہوئے تو انہوں نے مجھے آپ کے حوالے کر دیا ۔